"صور من حیاۃ الصحابہ" کتاب کا تعارف

 *تعارف صور من حیاۃ الصحابہ*


از: محمد مظاہری ندوی

جامعہ کنز العلوم جمالپور احمدآباد


"صور من حیاۃ الصحابہ" الدکتور عبد الرحمن رافت الباشا صاحب رح کی شاہکار تصنیف ہے، اور صحابۂ کرام سے آپ کی بے پناہ محبت کا جیتا جاگتا نمونہ ہے، کتاب کی ابتدا میں آپ نے اس محبت کو ان الفاظ میں ظاہر کیا ہے، "اللهم إني أحببت صحابة نبيك صلى الله عليه وسلم أصدق الحب واعمقه فهبني يوم الفزع الأكبر لأيّ منهم، فإنك تعلم ما أحببتهم إلاّ فيك، يا أرحم الراحمين" ( ترجمہ: اے اللہ! میں آپ کے نبی کے صحابۂ کرام سے سچی اور بے پناہ محبت رکھتا ہوں، اے باری تعالیٰ! قیامت کے دن ان میں سے کسی ایک کے طفیل مجھے بخش دینا، کیونکہ اے ارحم الراحمین! آپ تو جانتے ہیں کہ میں آپ کی محبت کی خاطر ان سے محبت کی ہے۔)

اس کتاب میں ٦٥/ صحابۂ کرام کے حالات زندگی کو انتہائی اختصار کے ساتھ تحریر کیا گیا ہے، کتاب کا اسلوب بڑا دلچسپ اور بلیغ ہے، کمال کی بات یہ ہے کہ فصاحت و بلاغت کی رعایت کے ساتھ روانی اور سلاست میں کوئی کمی نہیں محسوس ہوتی، نیز مشکل الفاظ کی تشریح حاشیہ میں کردی گئی ہے، اسی طرح ہر صحابی کے حالات شروع کرنے سے قبل اس صحابی کی منقبت میں زبان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی جملہ صادر ہوا ہے تو اس کو لکھ دیا گیا ہے، نیز اگر زیرِ بحث صحابی کے حالات زندگی کا کوئی بھی پہلو اگر اسی صحابی سے منقول ہے تو اسی کو سپردِ قرطاس کیا گیا ہے، 

اور کتاب کا اندازِ تحریر ایسا ہے کہ قاری کے دل میں صحابۂ کرام کی محبت اور عقیدت پیدا کردیتا ہے، اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے پر آمادہ کرتا ہے،

اس کتاب کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کتاب عالمِ عربی کے اسلامیات کے نصاب میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر کئی ممالک کے نصاب میں داخل ہے، اور اس کتاب کے درجنوں ایڈیشن چھپ کر ختم ہوچکے ہیں، پھر بھی طلب جاری وساری ہے، 

اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی مساعئ جمیلہ کو قبول فرمائے، اور اس کتاب کو ان کے لئے ذریعۂ نجات بنائے۔ آمین یارب


العالمین

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

نماز کی سنتیں اہمیت و فضیلت