~~کتب خانہ نہروالا کا تعارف~~
از: محمد مظاہری ندوی
جامعہ کنز العلوم جمالپور احمدآباد
شہر پٹن کا دینی اور علمی اعتبار سے ایک سنہرا دور رہا ہے، ماضی میں یہ شہر علماء و صلحاء کا مرکز رہا ہے، دور دراز سے لوگ تحصیل علم کے لیے یہاں آیا کرتے تھے، اور تحصیل علم کے ساتھ ساتھ اپنے باطن کو بھی سنوارتے تھے، اولیاء اللہ کے مزارات اور تاریخی کتابیں اس بات کی شاہد ہیں، علامہ محمد بن طاہر کا شہرہ تو چہاردانگِ عالم میں آج تک قائم ودائم ہے۔
واضح رہے کہ یہ شہر قدیم زمانے میں "نہروالا" کے نام سے مشہور تھا، ہمارے رفیق سید سعد چشتی ندوی صاحب نے اپنے رفقاء کے ساتھ مل کر ایک تجارتی کتب خانہ اسی نام سے قائم کیا ہے، جس میں دینی و اسلامی کتابیں گجراتی اور اردو دونوں زبانوں میں مہیا کرائی گئی ہیں، اور آرڈر پر منگواکر بھی مہیا کرائی جائیں گی، اسی کے ساتھ ساتھ اسٹیشنری کا سازوسامان بھی فروخت کیا جاتا ہے۔
کتب خانہ قائم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ شہر پٹن کے افراد اپنے آپ کو کتابوں کے مطالعہ سے وابستہ کریں، اپنے سنہرے دور کو پہچانیں، اور اولیاء اللہ کے حالات زندگی کا مطالعہ کرکے ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کریں،
ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے قائم کردہ کتب خانہ کو دن دوگنی رات چوگنی ترقیات سے نوازے، اہالیانِ پٹن کو مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے، اور ہمارے رفقاء کو اپنے مقاصد میں کامیابی سے ہم کنار فرمائے۔ آمین یارب العالمین
0 تبصرے