ثبوت زندہ ہیں کتاب کا تعارف


~ثبوت زندہ ہے~ قرآن ایک لازوال معجزہ

مصنف: مفتی عبد العزیز بن احمد پٹیل

تبصرہ نگار: محمد مظاہری ندوی
جامعہ کنزالعلوم، احمدآباد

ذو القرنین کون تھے؟ ان کی بنائی ہوئی دیوار اور سدّ کی کیا حقیقت ہے؟ یاجوج ماجوج کون ہے؟ ابھی کہاں ہیں؟ یہ ایسے موضوعات ہیں، جو مفسرین اور مؤرخین کے مابین مختلف فیہ رہے ہیں، اور ان موضوعات کے متعلق الگ الگ رائیں پیش کی جاتی ہے، چونکہ قرآن کریم میں ان موضوعات کو اجمال کے ساتھ بیان کیا گیا ہے، اور تاریخ بھی اس بارے میں خاموش ہے، یا بے بنیاد باتوں پر مشتمل ہے، اور موجودہ انسانوں کی رسائی بھی یاجوج ماجوج اور ان کے ٹھکانوں تک نہیں ہوئی ہے، اور کسی نے ذوالقرنین کی بنائی ہوئی سدّ کو بھی دیکھا نہیں ہے، اس لیے ابھی بھی یہ موضوعات تشنہ لبی کا شکار ہیں، اور ان کا تشفی بخش جواب انسان کو نہیں مل پایا ہے، 

فاضل مصنف نے کتاب ہذا میں ذوالقرنین کی حقیقت اور ان کی بنائی ہوئی دیوار کی حقیقت کو قرآن مجید اور موجودہ جغرافیائی صورت حال سے تقابل کرتے ہوئے سمجھنے اور سمجھانے کی کوشش کی ہے، نیز یاجوج ماجوج کی حقیقت کو واشگاف کرتے ہوئے بتلایا ہے کہ وہ انسان کے علاوہ خدا کی ایک غیر مکلف مخلوق ہے، اور بتلایا ہے کہ ذو القرنین کی بنائی ہوئی دیوار در اصل وہی ہے جس کو موجودہ زمانے میں برموڈا ٹرائینگل کہا جاتا ہے،
فاضل مصنف نے اپنی تحقیق کو قرآن مجید، علم لغت، نحو و صرف، اور جغرافیہ سے مزین کیا ہے، اور تشفی بخش حل کی طرف پہونچنے کی پیش رفت کی ہے، اور کامیاب بھی نظر آرہے ہیں، البتہ کسی بھی تحقیق کو آخری اور حتمی نہیں کہا جاسکتا۔
اللہ تعالیٰ مصنف کی محنت کو قبول فرمائے، آمین یارب العالمین۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

نماز کی سنتیں اہمیت و فضیلت