*تعلیم الاسلام ( بڑوں کے لئے)*
تالیف: حضرت مولانا مفتی محمد کفایت اللہ صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ
ترتیب جدید: مولوی محمد عمران ورفقاء
تعارف از: محمد مظاہری ندوی
ناشر: جامعہ علوم القرآن، جمبوسر، بھروچ، گجرات
ٹیلیفون نمبر:026644-220786
ایمیل: jamiahjambusar@gmail.com
"تعلیم الاسلام" حضرت مولانا محمد کفایت اللہ صاحب دہلوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی وہ زندہ و جاوید تصنیف ہے، جو اپنے جاویدانی وجود کے علاوہ عوام وخواص اور بچوں جوانوں میں فقہی تعلیم حاصل کرنے کے لئے انتہائی مفید و مقبول ہے
بر صغیر کے موجودہ مسلمانوں کی موجودہ نسل کی دینی تعلیم وتربیت میں اس کتاب کا بھی اتنا ہی حصہ ہے جتنا بہشتی زیور اور فضائل اعمال کا۔ مدرسوی اور مکاتب کے نصاب کا جزو خاص ہونے کے علاوہ ہر باشعور شخص اس کتاب کو اپنے گھر کا لازمی حصہ سمجھتا ہے، تاکہ بوقت ضرورت اس سے مسئلہ معلوم کیا جاسکے۔
یہ کتاب جیسا کہ سب کو معلوم ہے، اصلا بچوں کی تعلیم کے لئے مرتب کی گئی ہے، اس لیے اس میں تدریجی ترتیب اور آسان اسلوب کی خاص رعایت کی گئی ہے، اور اس وجہ سے عقائد، طہارت، وضو غسل نماز، زکوٰۃ، وغیرہ کے مسائل اختصار کے ساتھ ہر جلد ہر جلد میں منقسم ہیں،اور اگر مختلف حصوں میں منقسم ان مسائل کو فقہی ترتیب سے جمع کردیا جائے تو یہ کتاب فقہ کا ایک جامع نصاب اور مسائل دریافت کرنے کے لئے ایک عام فہم اور سہل الوصول ماخذ بننے کے قابل ہے، چنانچہ اسی مقصد کے پیشِ نظر اس کتاب کو فقہی ترتیب کے مطابق، باب کے متعلقہ تمام مسائل کو ایک ساتھ ذکر کرکے نئے سرے سے مرتب کیا گیا ہے، واضح رہے کہ مواد، اسلوب، زبان وبیان وغیرہ سب کچھ باقی رکھتے ہوئے اس کو از سر نو ترتیب دیا گیا ہے
کتاب ہذا میں چار حصوں کی ترتیب ختم کرکے تمام مسائل کو اپنے اپنے مضمون کے تحت یکجا جمع کردیا گیا ہے، چنانچہ بعض لفظی و معنوی تکرار کو حذف کردیا گیا ہے، تاہم حضرت مولانا مفتی کفایت اللہ صاحب کی عبارت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔
نوٹ: تعارف تحریر کرنے میں مقدمہ اور پیش لفظ سے مدد لی گئی ہے۔
0 تبصرے