*مولانا حبیب احمد صاحب کا مختصر تعارف*
آپ مولانا فضل احمد صاحب کے فرزند ارجمند ہیں، آپ کے والد مولانا فضل احمد صاحب ایبٹ آباد کے پشتون گھرانے سے تعلق رکھتے تھے، حضرت مولانا شیخ محمد زکریا صاحب کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ کے کے خلیفہ تھے،اور آپ کے مشورے سے ہی آپ احمد آباد آئے اور یہیں مقیم ہو گئے، اور خوب دینی خدمات انجام دیں۔
آپ کے فرزند مولانا حبیب احمد صاحب گجرات کے ایک مشہور ادارے دار العلوم ماٹلی والا سے فاضل ہیں، ابھی پچپن سال کی عمر ہے، مولانا یونس صاحب پالن پوری کی جانب سے خلافت بھی حاصل ہے، اور دینی خدمات کے ساتھ ماشاءاللہ رفاہی خدمات میں بھی پیش پیش رہتے ہیں،
آپ جامعہ فیضان القرآن اور جامعہ کنز العلوم اور جامعۃ الصالحات دائی حلیمہ تین ایسے اداروں کے ذمہ دار ہیں جہاں دورۂ حدیث تک تعلیم ہے،
نیز فیضان انگش اسکول کے بھی مینیجنگ ٹرسٹی ہیں، اسی کے ساتھ ساتھ احمد آباد کی ایک قدیم شاہی مسجد کے بھی ٹرسٹی ہیں،
آپ عیسی فاؤنڈیشن تنظیم کے بھی ذمہ دار ہیں، جو تنظیم سالانہ ڈھائی ہزار سے زائد غریب بچے بچیوں کی شادی کا انتظام کرتی ہے، ان کی شادی پورا خرچ اٹھانے کے ساتھ ان کو گھریلو ساز و سامان بھی فراہم کرتی ہے،
اسی طرح یہ تنظیم سالانہ ایک لاکھ سے زائد راشن کٹس تیار کرتی ہے، اور غریب خاندانوں میں تقسیم کرتی ہے،
اس تنظیم نے لاک ڈاؤن کے زمانے میں غریب خاندانوں کا خوب خیال رکھا، اور گھر گھر کھانا پہونچایا،
اسی کے ساتھ آپ لوکھنڈ والا اسپتال کے بھی ذمہ دار ہیں، یہ اسپتال رعایتی قیمت پر علاج فراہم کرتا ہے، اور غریب افراد کو مفت علاج بھی فراہم کراتا ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کی خدمات کو قبول فرمائے ، آپ کو ہمت و حوصلے سے نوازے، آپ کی دینی و رفاہی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین

0 تبصرے