باسمہ سبحانہ وتعالیٰ
عزیر محترم گرامی قدر سلمکم اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
حضرت استادی و مرشدی مولانا وصی اللہ صاحب قدس سرہ نے احقر کو جب کڑی بھیجا تھا تو وصیت فرمائی تھی کہ
١- خاموشی سے بچوں کو پڑھانے میں مشغول رہنا کہ یہی اصل خدمتِ دین ہے۔
٢- کبھی بڑا بننے کی کوشش نہ کرنا، چھوٹا رہنے میں عافیت ہے۔
٣- کبھی کسی سے نہ الجھنا ورنہ لوگ تمہیں اُکھاڑ پھینکیں گے،تمہاری ساری محنت پر پانی پھر جائے گا۔
الحمد لله ان نصائح کی برکت ہے کہ کڑی جیسی کڑی جگہ میں بھی کچھ کام ہو گیا۔
آپ بھی فائدہ اٹھائیں
بہ طبعم ہیچ مضمون بہ ز لب بستن نہ می آید
خموشی معنئ دارد کہ در گفتن نہ می آید
فقط والسلام
الداعی محمد یونس عفی عنہ
١٣/جمادی الاولی سنہ ١٤٢٥ھ
نوٹ: یہ وہ خط ہے جو حضرت مولانا محمد یونس صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کڑی والوں نے حضرت مولانا احمد حسین صاحب مظاہری رح کو تحریر فرمایا تھا، بندے کو والد محترم حضرت مولانا محمد شریف صاحب مظاہری رح کے کتابی خزانہ میں ملا تھا، افادۂ عام کے لیے پیشِ خدمت ہے۔
از: محمد مظاہری ندوی
جامعہ کنز العلوم جمالپور احمدآباد گجرات

0 تبصرے